کوئٹہ سول اسپتال سے یورولوجی ڈپارٹمنٹ کی منتقل عوامی مفاد میں نہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کو سنڈیمن پروانشل ہسپتال کوئٹہ سے مکمل منتقل کرنا عوامی مفاد کے برعکس ہے۔نیشنل پارٹی اداروں میں تعمیری اصلاحات و اقدامات کی حمایت و حوصلہ افزائی کرتی ہے۔بشرطیکہ ادارے کے انتظامیہ کی ترجیحات ادارے کی فعالیت اور عوام کی سہولیات کیلئے ہو۔سنڈیمن پروانشل ہسپتال کوئٹہ کو سینٹر میں واقع ہے جس میں تقریبا کوئٹہ کے طول وعرض سے مریض علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں۔اس لیے سول ہسپتال کو ہر قسم کی سہولیات اور تمام شعبوں کا موجود ہونا ضروری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت کی نہ کوئی بصیرت ہے اور نہ کوئی ترجیحات ہے۔اس لیے وہ تعمیری اصلاحات یا اقدامات کے بجائے بگاڑنے میں فوقیت رکھتے ہیں۔صوبے میں تعلیم و صحت کے شعبے تنزلی کی طرف گامزن ہے۔جو صوبے کی بدترین گورننس کو ظاہر کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی مکمل منتقلی سے عوام مسائل ومشکلات کا شکار ہونگے۔جو عوام دشمن اقدام تصور ہوگا۔اس لیے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے منتقلی کے احکامات کو واپس لیے جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں