عمران خان پر درج توہین مذہب کے مقدمات کیخلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے رہنماؤں پر درج توہین مذہب کے مقدمات کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف مسجد نبوی میں پیش آئے واقعے پر توہین مذہب کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی نے ملک بھر میں درج مقدمات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے تھوڑی دیر میں ہائی کورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
آج عدالت کی چھٹی ہے تاہم ہائی کورٹ نے انتہائی فوری نوعیت کے مقدمات چھٹیوں میں بھی سننے کا سرکلر جاری کیا تھا، اس لیے آج ہی درخواست ہوگی۔ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے بھی ملک واپسی کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر ہونے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments


