کراچی، عازمین حج کی رجسٹریشن غیر قانونی طریقے سے شروع
کراچی (انتخاب نیوز) وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے عازمین حج کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض پرائیویٹ ٹور آپریٹرز اور کچھ شخصیات غیر قانونی طریقے سے عوام سے حج کے لیے رقم لے رہے ہیں۔ حج درخواستیں کل سے وصول کی جائیں گی، ٹوکن منی لینے کا فیصلہ نئی حکومت کیلئے حج انتظامات کرنا چیلنج رواں برس کس ملک سے کتنے عازمین سعودی عرب جائیں گے؟ حج کوٹہ جاری اعلامیے کے مطابق یہ عمل سراسر غلط اور غیر قانونی ہے، ایسے تمام افراد اور کمپنیاں اس غیر قانونی عمل سے باز رہیں۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی ٹور آپریٹر کو حج درخواستیں وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے، کوئی بھی شخص اپنا پاسپورٹ، رقم کسی بھی فرد یا ٹور آپریٹر کے پاس جمع نہ کرائے۔
Load/Hide Comments


