امسال کتنے لوگ حج ادا کریں گے؟ تفصیلات آگئیں

ریاض، سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ امسال 10 لاکھ افراد حج کا فریضہ ادا کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مملکت میں مقیم سعودی شہری اور غیرملکی افراد مشکوک ویب سائٹس پر ہرگز توجہ نہ دیں، بعض ضمیر فروش ویب سائٹس کے ذریعے جعلسازی کرتے ہیں اور عازمین کو مشکلات میں ڈال کر رقم وصولی کے بعد غائب ہوجاتے ہیں، وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اندرون ملک سے حج درخواستوں کے طریقہ کار کا اعلان جلد کردیا جائے گا ، سعودی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں کو اندرون ملک سے حج کی اجازت ہوگی، وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا کے بعد امسال پہلی بار عازمین کی تعداد میں اضافےکا فیصلہ کیا ہے، امسال 10 لاکھ افراد حج کا فریضہ ادا کرسکیں گے، جن میں ساڑھے 8 لاکھ عازمین بیرون ملک جبکہ ڈیڑھ لاکھ اندرون ملک سے ہونگے۔
Load/Hide Comments