سندھ میں چار سال سے لوٹ کا بازار گرم ہے، خرم شیرزمان

کراچی، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں چار سال سے لوٹ مار کا بازار گرم ہے، یہ ایسے دکھا رہے ہیں جیسے دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں، زرداری نے سندھ کو مکمل تباہ کر دیا ہے، سندھ کے بچوں کی تعلیم کو تباہ کیا گیا، سندھ کے صحت کی سہولیات اپنی ہمشیرہ کو لگاکر تباہ کی گئیں، آج لاڑکانہ، نوابشاہ، سیہون کے لوگوں کے پاس پانی نہیں ہے، عمران خان کے جاتے ہی مسائل شروع ہوگئے ہیں، یہ سارا تماشہ آصف زرداری نے لگایا ہوا ہے، سندھ ہاؤس میں سندھ کی مٹی پلید کی گئی، آج سندھ کا نام زرداری کی وجہ سے شرمندہ ہے، ضمیر فروشوں پر خرچ ہونے والے پیسے کی ریکوری کی جا رہی ہے، صوبے میں لوگوں کے پاس پینے کا پانی نہیں ہے، جن افسران اور ملازمین کو بی آئی ایس پی سے نکالا گیا محترمہ نے آکر ان لوگوں کو دوبارہ بھر دیا ہے، آنے والے انتخابات میں سندھ کے اندر پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔