نارتھ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج، ٹائر نذرآتش

کراچی، نارتھ کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج ،کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے بارہ دری اسٹاپ کے قریب سڑک پر ٹائر نذر آتش کرکے ٹریفک معطل کردیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ نارتھ کراچی سیکٹر 11 اے اور 11 بی کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراد دیئے جانے کے باوجود کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ کو وطیرہ بنا لیا، گرمی کی شدت میں اضافے اور لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ، مظاہرین نے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے، مظاہرین نے طویل لوڈشیڈنگ کے ساتھ کے الیکٹرک پر اضافی بلنگ کے ذریعے لوٹ مار کا الزام بھی لگایا، مظاہرین نے وزیر اعظم، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے عوام کو نجات دلائی جائے ،بعد ازاں پولیس نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کرکے ٹریفک بحال کرادی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں