لاڑکانہ پولیس نے عورتوں کو بیچنے والے گروہ کو دھرلیا، 3 افراد گرفتار
لاڑکانہ (انتخاب نیوز) لاڑکانہ پولیس کی زبردست کارروائی، عورتوں کو دھوکہ دینے،غلط کام پر مجبور کرنے اور زبردستی بیچنے والے گروہ کو دھرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں ایک عورت اور دو مرد شامل۔ریاست کی طرف سے تھانہ مارکیٹ میں اے ایس آی ذولفقار علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔سماجی برائیوں کا گینگ صوبہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے عورتوں کو دھوکہ دیکر بیچنے اور غلط کام کرانے والے غلیظ دھندھے میں ملوث ہے۔ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز نے کامیاب کاروای پر مارکیٹ پولیس کو شاباشیں دیتے ہوے تفتیش کا دارہ وسیع کرنے اور ایسے عمل میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے احکامات جاری کردیے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں جاوید ولد ولی محمد بھٹی، آسیہ زوجہ جاوید بھٹی اور اشرف ولد جاوید بھٹی شامل ہیں۔واضع رہے کے ملزمان باغ جناح میں 25 سالہ خاتون سکینہ بنت یاسین رانا راجپوت زوجہ رجب آرایں رہاشی لاہور صوبہ پنجاب کو فروخت کرنے آے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش و پوچھ گچھ جاری ہے۔


