سعودی اتحاد کا حوثی باغیوں کو رہا کرنے کا اعلان

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں کےخلاف برسرپیکار سعودی زیرقیادت فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ وہ باغی قیدیوں کی ایک کھیپ کو رہا کر رہا ہے،اقدام 7سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی کوشش ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ وہ 163 قیدیوں کو رہا کریں گے، ان قیدیوں پر سعودی عرب کے خلاف دشمنی میں حصہ لینے کا الزام ہے۔سرکاری سعودی خبر رساں ادارے نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یہ عمل شروع ہو گیا ہے، قیدیوں کو تین مرحلوں میں فضائی سفر کے ذریعے حوثیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا اور عدن منتقل کیا جائےگا۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑا جائے گا۔علاوہ ازیں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کی تنظیم 100 سے زائد یمنی سابق قیدیوں کو سعودی عرب سے یمن منتقل کرنے میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔ترجمان بشیر عمر نے بتایا کہ سعودی شہر ابہا سے عدن تک آئی سی آر سی کی تین پروازیں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں