کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے 2رہزن مقابلے میں زخمی

کراچی،ناظم آباد تھانے کی حدود میں موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر شہری شاکر علی کو قتل کرنے والے 2رہزنوں کو پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت شکیل اور اقبال کے ناموں سے ہوئی، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے دو پستول، موٹر سائیکل اور مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ دنوں شاکرعلی نامی شخص کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا جو خود گاڑی چلاتے ہوئے عباسی شہید اسپتال پہنچا تھا لیکن دوران علاج دم توڑ گیا تھا، پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر سراغ لگا کر پاپوش نگر میں چھاپہ مارا جس پر ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلیے پولیس پر فائرنگ کردی اور جوابی کارروائی میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں