سعید بلوچ کے قتل کیخلاف بی این پی کا سریاب روڈ پر احتجاج
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سعید بلوچ کے قتل کیخلاف بی این پی مینگل کے کارکنوں نے سریاب روڈ پر ٹائر نذر آتش کرکے سڑک بلاک کردی۔ کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور سیکورٹی حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔
Load/Hide Comments


