ماحولیاتی تبدیلی ہائوسنگ اسکیمز کیلیے خطرہ بن گئی، این او سی پر پابندی
کراچی(انتخاب نیوز) سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمی میں اضافے کے پیش نظر درخت نہ لگانے والی ہائوسنگ اسکیمز کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اجلاس میں وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں درخت لگانے والی نئی ہائوسنگ اسکیمز کو ہی ماحولیاتی این او سی دی جائے گی، صوبائی وزیر نے ڈی جی سیپا نعیم مغل کو ہدایت کی کہگرمی میں اضافہ کے پیش نظر صوبے میں ہاؤسنگ اسکیمز کے لئے درخت لگانے کی نئی پالیسز بنائی جائے، کراچی سمیت سندھ بھر میں نئی ہاؤسنگ اسکیمز کو تعمیرات شروع کرنے سے پہلے گرین بیلٹ کے لیے زمین مختص کرنی ہوگی، وزیرماحولیات نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کی ہاؤسنگ اسکیمز اور شاہراہوں پر متعلقہ اداروں سے ملکر درخت لگانے کی مہم شروع کی جائے جبکہ درخت کاٹنے والی مافیاز کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


