پشاور سے اغواءہونیوالے بچے کو کوئٹہ میں چھوڑ دیا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشاور ہائی اسکول سے اغوا ہونے والا بچہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ امداد چوک پر چھوڑ دیا ہائی اسکول آٹھویںجماعت کے طالب علم کو چھٹی کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی میں اغوا کر کے بد ترین جنسی تشدد کے بعد چھوڑ دیا بچہ کوئٹہ کے معروف شاہراہ امداد چوک پر ایک نیک دل انسان کو ملا جنہوں نے خیبر پختونخوا کے علاقے شب قدر میں معصوم بچے کے والدین سے رابطہ کر کے بچے کو والدین کے پاس بجھوا دیا تفصیلات کے مطابق چھ مئی کو 13سالہ طالب علم محمد طلحہ پشاور ہائی اسکول میں چھی کے بعد گھر جارہا تھا کہ گاڑی میں سوار مسلح نقاب پوشوں نے نشہ آور دوا سے بچے کو بے حوش کر کے اسلام آباد کے ایک مقام میں بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنا یا جس کے بعد بچے کو اسلام آباد کوچ اڈے سے کوئٹہ کے لئے روانہ کیا منگل کو صبح سویرے کوئٹہ امداد چوک پر ٹریفک پولیس اہلکار نے بچے کو ایک نیک دل انسان کے حوالے کیا جنہوں نے بچے کے والدین سے شب قدر میں رابطہ کر کے انکی شناختی کارڈ اور بے فارم سے شناخت کے بعد بچے کو کوئٹہ سے اسلام آباد بھیج دیا محمد طلحہ نے آن لائن کو بتا یا کہ مجھے ایک مکان میں رکھ کر بد ترین جنسی تشدد کا نشانہ بنا یا اللہ کا شکر ہے کہ میرے والدین سے رابطہ ہوگیا ہے جو مجھے لینے کیلئے شب قدر سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں صبح اپنے والدین سے ملیں گے۔


