آئندہ جلسوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈوں سے زیادہ پاکستان کے جھنڈے دیکھنا چاہتا ہوں، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمٰی سے فارغ ہونے کے بعد حکومت مخالف جلسے کررہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف رواں ماہ مئی کے دوران جہاں ملک کے مختف حصوں میں کیے جانے والے جلسوں کے شیڈول کا بھی اعلان کرچکی ہے وہیں اب پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عمران خان کا ایک بیان شیئر کیا گیا ہے جس میں سابق وزیراعظم کی جانب سے کارکنوں کو آئندہ جلسوں سے متعلق کی گئی ہدایت درج ہے۔پوسٹ کے مطابق عمران خان کی جانب سے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ جلسوں میں انہیں تحریک انصاف کے جھنڈوں سے زیادہ پاکستان کے جھنڈے نظر آنے چاہئیں۔
Load/Hide Comments


