پانی کی کمی پر وزیر اعلیٰ سندھ کا بیان پریشان کن ہے، جان محمد جمالی
اوستہ محمد (انتخاب نیوز) قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے کہاہے کہ پانی کی کمی کے بارے میں وزیر اعلیٰ سندھ کا بیان پریشان کن ہے جب سندھ کو زرعی پانی کے حصول کےلئے مسائل درپیش ہوں گے تو اس سے بلوچستان میں بھی زرعی پانی کے حصول میںضرور پریشانی لاحق ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ ہجوانی حاجی میر غلام قادرخان ہجوانی میں قبائلی شخصیت میر جوانسال خان ہجوانی کی جانب سے دئیے گئے عشائیے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نصیر آباد کے عوام کی اکثریت شعبہ زراعت سے منسلک ہیں اور یہاں زراعت اور آبپاشی کا ذریعہ نہری نظام پر منحصر ہے پٹ فیڈر اور کھیرتھر نہریں صوبے کے بڑی آبپاشی کے ذرائع ہیں ہمیں پانی کی کمی سے کوئی سروکار نہیں ہے ہم ارساکے معاہدے کے مطابق اپنے صوبے کا کوٹہ ہر حال میں وصول کرکے دم لیں گے کسان اور زمیندار ضرورت کے بغیر زرعی پانی کی فضول ضائع سے گریز کیا جائے صوبے میں بلدیاتی انتخابات بخیر و خوبی اور بھائی چارے کی فضا میں منعقد ہونے کو جارہے ہیں ان شااللہ تعالی ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مثالی بلدیاتی انتخابات ہونگے۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر سکندرسلطان ،حاجی غلام مصطفی خان رند، میر فاروق خان جمالی، میر اسد خان جمالی ،حاجی میر صوبہ خان رند، میر ریاض حسین خان ہجوانی، میر الطاف حسین خان ہجوانی ،عرفان خان جمالی، عمران خان جمالی ،امام بخش جمالی ،میر گودھا خان ہجوانی، میر فصیح خان ہجوانی، ذوالفقار علی ہجوانی، میر ٹکاخان ہجوانی ،حاجی علی حیدرخان ہجوانی ،صدرنیشنل پریس کلب ذاکرحسین رڈ ،شہزادہ خان ہجوانی، مشتاق علی ہجوانی ،غلام رسول خان ہجوانی، محمد مرید ہجوانی، محمد اسلم ہجوانی، بابو مختیار ہجوانی، طارق حسین ہجوانی ،عبدالغفارخان عمرانی، میر عقیل احمد جتک، حاجی عبدالقدیر، پہوڑ عبدالحمید جمالی، محمدانس کلاچی ،ڈاکٹر ظفرعلی سمیجو، محمد رمضان گوپانگ ،عبدالحمید بلوچ ،گامن خان بوہڑ ،سیٹھ راجہ واحد بخش بھنگر، نعیم احمد طاہر ہجوانی، فیروز ہجوانی طاہر حسین ہجوانی سمیت دیگر بھی مو جو دتھے۔


