کراچی کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری ،چین سے بسوں کی پہلی فلیٹ کراچی پہنچ گئی

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے شہریوں کیلیے بڑی خوشخبری، چین سے بسوں کی پہلی فلیٹ کراچی بندر گاہ پہنچ گئی، صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ کراچی بندرگاہ پر پہلے مرحلے میں اورینج لائن منصوبے کی تمام 20 بسیں اور سندھ پیپلز انٹرا بس پروجیکٹ کی پہنچنے والی 49 بسیں کل تک جہاز سے بندرگاہ پر منتقل ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ باقی بسیں ایک ماہ کے دوران مرحلہ وار کراچی پہنچ جائیں گی، صوبائی وزیر کے مطابق یہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ممکن ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں