نوواک جوکووچ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

نوواک جوکووچ اور اسٹفنوس سٹسیپاس اٹالین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے، ورلڈ نمبر ون جوکووچ نے سیمی فائنل میں کیسپررُڈ کو شکست دے کر ایک ہزار ٹور میچز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔روم میں جاری اٹالین اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے ناروے کے کیسپررُڈ کو باآسانی چھ چار اور چھ تین سے شکست دے کر چھٹی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جوکووچ کے کیرئیر کی یہ ایک ہزار ویں ٹور میچ فتح تھی، یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پانچویں پلیئر بن گئے۔فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ یونان کے اسٹفنوس سٹسیپاس سے ہوگا جو جرمنی کے الیکزینڈر زیوروف کو چار چھ ، چھ تین اور چھ تین سے ہرا کر فائنل میں پہنچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں