لاپتہ افراد کو جلد رہا کیا جائے،نواب اسلم رئیسانی

کوئٹ ہسابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ عمران خان کے جلسوں پر بڑا پیسہ خرچہ ہو رہا ہو گا، کون خرچ وا خراجات کر رہا ہے یہ کر رہے ہیں ؟انہوں نے انجینئرظہیر بلوچ ،وحید بلوچ کی رہائی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جلد سے جلد تمام لاپتہ افراد کو جلد رہا کیا جائے اگر کوئی جرم سرزد ہوئی ہے اس کو کھلی عدالت میں پیش کر کہ مقدمہ چلایا جائے ،انہوں نے کہاکہ ہر طالب علم اور سیاسی کارکن کی جبری گمشدگی فیڈریشن آف پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کر رہی ہے اپنا بے رحم رویہ بند کرو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں