ہوشاب سے مبینہ خاتون خودکش بمبارکو گرفتار کرلیا ہے، سی ٹی ڈی کا دعویٰ

اسلام آباد: سی ٹی ڈی نے ہوشاب سے خاتون کی گرفتاری ظاہر کردی مؤقر نشریاتی ادارے کی شائع خبر کے مطابق سی ٹی ڈی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر ہوشاب میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشتگرد خاتون کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ڈیٹونیٹر بھی برآمد کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار خاتون کا تعلق کراچی یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے گروہ سے ہے۔ سی ڈی ٹی نے اپنے دعوے میں مزید کہا ہے کہ گرفتار خاتون سی پیک روڈ پر غیر ملکی قافلے کو نشانہ بنانا چاہتی تھی جس کو ناکام بنادیا گیا ہے، نشر کردہ خبرکے مطابق کارروائی کے دوران وومن پولیس نے بھی سی ٹی ڈی کی معاونت کی، خیال رہے کہ مذکورہ واقعہ کیخلاف ہوشاب کے رہائشیوں نے احتجاجاً سی پیک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں