دکی‘ بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق 7افراد زخمی

قلات‘چمن میں بارش ژالہ باری دکی میں بارشوں کے سبب ایک گھر کی چھت گرنے سے 9سالہ بچی جاں بحق 7افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے بدھ کو قلات میں موسلادھار اور گرچمک کے ساتھ بارشوں کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہواہے اسی طرح چمن سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بدھ کو چمن میں بارش کے بعد موسم میں سردی کی شدت اور اضافہ ہوا تاہم موسم بہار کے آمد پر جتنے درخت لگنے چاہیے تھے وہ نماشی فوٹوسیشن تک ہی محدود رہی جبکہ دکی میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ایک گھرکی چھت گرنے سے 9سالہ بچی بی بی زرینہ جاں بحق جبکہ گھر کے 7افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے جنہیں ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچادی جنکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیداسد شاہ نے متاثرہ گھر پہنچ کر امدادی ٹیم کی نگرانی کی جبکہ متاثرہ گھر کمبل، خوراک اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کردیاگی

اپنا تبصرہ بھیجیں