بحران زدہ سری لنکا کو ورلڈ بینک سے 16 کروڑ امریکی ڈالر موصول
کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کو ورلڈ بینک سے 16 کروڑ امریکی ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔وزیراعظم رانیل وکرماسنگھینے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں بتایا کہ ملک کو جلد ہی ایشیائی ترقیاتی بینک سیبھی گرانٹ ملے گی۔وکرماسنگھے نے کہا کہ ورلڈ بینک کے فنڈز ایندھن کی خریداری کیلئے استعمال نہیں کیے جا سکتے تاہم ایندھن کے فوری بحران کو حل کرنے کیلئے ہم بینک سے کچھ رقم استعمال کرنے کی درخواست کرینگے۔بجلی اور توانائی کے وزیر کانچنا وجے سکیرا نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ملک میں اگلے دو دنوں تک پیٹرول دستیاب نہیں ہوگا کیونکہ ہمارے پاس اس کا کوئی ذخیرہ نہیں ہے لیکن انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ معاملہ ہفتے کے آخر تک حل ہو جائیگا۔سری لنکا کو 12 اپریل2022 کو اپنے بیرونی قرضوں کی فراہمی میں نادہندہ ہونے کے بعد سے شدید معاشی بحران کا سامنا ہے۔
Load/Hide Comments


