بلوچستان میں ہیٹ اسٹروک سے مزید31افراد متاثر، تعداد 129ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں ہیٹ اسٹروک سے مزید31افراد متاثر مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 129ہوگئی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر جاری ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سبی میں 30 افراد جبکہ کچھی میں ایک شخص ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا سبی میں اسٹروک سے 18مرد، 10خواتین اور 2بچے متاثر ہوئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 129افراد اسٹروک سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 97کا تعلق سبی، 13کا کیچ، ہرنائی اور نصیر آباد سے 6،6،آواران میں 4، خاران میں 2جبکہ کچھی میں ایک شخص ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوا، رپورٹ کے مطابق اب تک ہیٹ اسٹروک سے صوبے میں کوئی بھی ہلاکت واقعہ نہیں ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں