تاجکستان، حکومت مخالف مظاہرہ، فوجی کارروائی، 30 افراد جاں بحق

دوشنبے: تاجکستان کے خودمختار صوبے گورونو بدخشان میں حکومت مخالف مظاہرہ کرنے والے شہریوں کے خلاف فوجی کارروائی میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب تاجک فوج کے زیر حراست ایک نوجوان کی موت ہوگئی، گورنو بدخشان کے شہریوں نے مرکزی شاہراہ بند کردی تو تاجک حکومت نے مظاہروں کو کچلنے کے لیے فوج بھیج دی۔

فوجی آپریشن میں اب تک 30 افراد جاں ہوچکے ہیں جبکہ 140 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مظاہرے کی قیادت کرنے والے محمد باقروف آپریشن کے دوران جاں بحق ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں