بھارت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 3900 نئے مریض سامنے آئے

بھارت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 3900 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 195 مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہےبھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی ہے، ایک ہی دن میں 3900 مریض سامنے آنے کے بعد بھارت میں مریضوں کی مجموعی تعداد 46433 ہو گئی ہے جن میں 111 غیر ملکی شامل ہیں، بھارت میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1568 ہو چکی ہےبھارت میں‌کرونا وائرس سے 12 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں، بھارت کی 32 ریاستوں میں کرونا پھیل چکا ہے،سب سے زیادہ مریض بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہیں، جہاں مریضوں کی تعداد 14541 اور ہلاکتوں کی تعداد 583 ہے ، گجرات میں مریضوں کی مجموعی تعداد 5804 اور ہلاکتوں کی تعداد 319 تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے،مودی سرکار نے کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ 4مئی کے بعد مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رہے گا، جہاں خطرہ کم ہوگا، وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی جائے گی،نئے احکامات کے تحت 17 مئی تک لاک ڈاؤن لاگو رہے گا۔بھارت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سخت سفری پابندیاں عائد کیں۔ 25 مارچ کوشروع ہونے والے اس لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق لاک ڈاؤن تھری میں ٹرانسپورٹ سروس بند رہے گی، نائی کی دکانیں، بیوٹی پارلز بھی بند رہیں گے،ریل ، فضائی سروس بھی بند رہے گی ،تعلیمی ادارے، سینما ہال، سپورٹس کلب،سیاسی ومذہبی تقریبات، مذہبی مقامات سب بند رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں