کورونا وائرس کا خدشہ: پی آئی اے کی چین کیلئے پروازوں کی بندش میں 31 مارچ تک توسیع

اسلام آباد:کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے چین کے لیے پروازوں کی بندش میں 31 مارچ تک توسیع کر دی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پابندی میں توسیع یا خاتمے کا فیصلہ مارچ کے آخر میں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں چین سے منظر عام پر آنے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 3 ہزار 285 افراد ہلاک اور 95 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔پاکستان میں بھی 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور تمام افراد روبا صحت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں