گوادر، منشیات کیخلاف کارروائی، 500کلو چرس برآمد

گوادر: گوادر میں پولیس نے منشیات اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 500کلو چرس برآمد کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گوادر کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد پو لیس نے ایک گاڑی سے 500کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی تحویل میں لے کر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گوادر میں اپریل اور مئی کے مہینے میں منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 44کیسز درج کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں