ایران میں 132 مذہبی مقامات کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا

ایران کی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے مختلف شہروں میں 132 مذہبی مقامات کو شہریوں کے لیے کھول دیا۔ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری عہدیدار محمد نوروزپور کا کہنا تھا کہ مذکورہ شہروں میں صحت کے معاملات بہتر ہونے پر بندشوں میں نرمی کی گئی ہے۔ایران میں کورونا وائرس کے باعث 2 ماہ قبل مذہی مقامات کو بند کردیا گیا تھا۔محمد نوروزپور نے کہا کہ مذہبی مقامات کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے لیکن زائرین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں