افغان طالبان اپنی جاری تشدد کو روکیں۔ زلمے خلیل زاد

واشنگٹن:امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان پر تشدد روکنے پر زور دیا ہے۔امریکی محکمہ خا رجہ کے مطابق امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے طالبان پر تشدد پر قابو پانے اور 2 ماہ پرانے معاہدے کو تحفظ دینے کے لے نئی بات چیت پر زور دیا ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد قطر کا دورہ کریں گے، وہ قطر کے علاوہ پاکستان اور بھارت بھی جائیں گے۔محکمۂ خا رجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد اپنے دورے کے دوران تشدد میں فوری کمی، بین الافغان مذاکرات اور افغانستان میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیئے تمام فریقین کے درمیان تعاون کی حمایت پر زور دیں گے۔اس سے پہلے امریکی فوج نے ہفتے کے روز طالبان کو خبر دار کیا تھا کہ اگر ان کی جانب سے حملے نہ روکے گئے تو رد عمل دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں