بھارت میں سیکڑوں پولیس اہلکار کورونا وائرس کا شکار

بھارت میں کورونا وائرس سے جہاں ہزاروں شہری متاثر ہوئے اسی طرح سیکڑوں پولیس اہلکار بھی متاثرین میں شامل ہیں۔رپورٹسکے مطابق بھارت میں حالیہ دنوں میں سیکڑوں پولیس اہلکاروں میں وائرس مثبت آیا ہے جس کے بعد لاک ڈاؤن میں عمل درآمد کروانے میں مصروف فورس میں خوف پھیل گیا ہے۔مغربی ریاست مہاراشٹرا کے سینئر پولیس افسر کا کنہا تھا کہ پولیس فورس میں گزشتہ ہفتے جو کیسز تھے اب وہ دوگنا ہوگئے ہیں۔شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس کے 450 سے زائد اہلکاروں میں ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وائرس کے باعث 4 ہلاک ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں