سیاست میں عوام کی شراکت داری سے خوفزدہ گروہ ذاتی مفادات حاصل کررہا ہے، ڈاکٹر مالک

تربت۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جوسک میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ سیاست ایماندار اور مخلص افراد کا کام ہے جو سیاست کو جھوٹ و فریب کہتے ہیں عملا وہ سیاست میں عوام کی شراکت سے خوفزدہ اپنے ذاتی و گروہی مفادات کی ترجمانی کررے ہوتے ہیں سیاست عبادت ہے اور عوام کو مشکلات و مسائل سے نکال کر اپنے قومی سیاسی اور معاشی حقوق کے حصول کے لیے یکجا کرنے کا دوسرا نام ہے انھوں نے کھاکہ پارٹی نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں خضدار، پنجگور، آواران، بھاگ و کچھی اور بارکھان سمیت متعدد علاقوں میں شاندار کامیابی عوام کی نیشنل پارٹی کی سیاست پر اعتماد کا مظہر ہے انھوں نے عوام اور پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جھنوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ثابت قدمی کے ساتھ پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی نمائندوں کو کامیابی دلائی۔ اجتماع سے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ، واجہ ابوالحسن بلوچ، اعجاز جوسکی، گرام مری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ رہنماوں نے حاجی شیر محمد جوسکی کو خراج عقیدت پیش کیا جن کی کوشش و محنت کے بدولت آج جوسک میں پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی انھوں نے حاجی شیر محمد کے سیاسی سماجی خدمات کے پیش نظر ان کے نام سے جوسک میں ڈیجیٹل لائبریری قائم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ انھوں نے کھاکہ ضلع کیچ میں پارٹی کو کامیابی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ویژن اور خدمات کے پیش نظر ملا ہے یہ کامیابی نوجوانوں کی نیشنل پارٹی کے سیاست میں شمولیت اور کیچ میں یونیورسٹی، میڈیکل کالج اور ایلمینٹری کالج اور دیگر تعلیمی اداروں اور کیچ میں ہونے والے ترقیاتی عمل کے پیش نظر ملا انھوں نے کھاکہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بعد ساڑھے سات سال کے دوران کیچ میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنا انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اگلی آنے والی حکومت میں بلوچستان سمیت مکران و کیچ کو تبدیل کریں گے کیچ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا قیام کریں گے تمام پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے کیمپس مکران میں قائم کریں گے کیچ میں آئی ٹی پارک بنائیں گے مکران کو تعلیم کا مرکز بنا کر دم لیں گے پورے بلوچستان میں روزگار کا مسلہ حل کریں گے زراعت مائیگیری لائیو اسٹاک اور معدنیات پر خصوصی توجہ دیں گے انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی کے پاس بلوچستان کو خوشحال بنانے کا ویژن ہے انشاءاللہ عوام کے ووٹ کے طاقت سے آنے والے جنرل الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے عوام دشمن سازشی عناصر کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرکے بلوچستان کے ساحل و وسائل اور قومی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں