کراچی، جیل چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں سپراسٹور کے گودام میں لگی آگ کی شدت بڑھ گئی

کراچی (انتخاب نیوز) جیل چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں واقع سپر اسٹور کے ویئر ہاو¿س میں لگنے والی آگ کی شدت بڑھ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق جیل چورنگی پر واقع 15 منزلہ رہائشی عمارت کے گراو¿نڈ اور فرسٹ فلور پر سپر اسٹور قائم ہے جبکہ اسٹور کا ویئر ہاو¿س عمارت کے بیسمنٹ میں ہے۔ ذرائع کے مطابق آگ عمارت کے بیسمنٹ میں کپڑوں میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔ فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ دو فائر ٹینڈر کے ذریعے سپو اسٹور ے بیسمنٹ میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت اور سپر اسٹور میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، کوئی بھی شخص زخمی یا بے ہوش نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عوام کو سپر اسٹور کی طرف جانے سے روک دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں