کراچی، کالعدم تنظیموں کیلئے فنڈنگ میں ملوث اہم کارندہ گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم کامیابی مل گئی، کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو دھر لیا گیا ہے۔پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)گارڈن نے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر گیارہ میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیموں کے لئے فنڈنگ میں ملوث ہے، جس سے کالعدم تنظیم کا کارڈ اور رسیدوں کی ایک بک ملی ہے۔ ملزم کے ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں