کوئٹہ، چیف سیکرٹری بلوچستان سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے ادارے ایف اے او کاوفدکنٹری ریپرزنٹیٹوٹوMs. Florence Rolleکی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایف اے او گرین فنڈ یونٹ کے سربراہ Ms Nadine Valat، Dan Gustafson ، انٹرنیشنل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ولید مہدی سیکرٹری فارسٹ اینڈ لوکل گورنمنٹ دوستین خان جمالدینی بھی موجود تھے۔ وفد نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ایف اے او کی جانب سے پانی، زراعت اور لاواسٹاک کے فروغ اور دیگر منصوبوں کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ایف اے او پچھلے کئی سالوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہے اور یورپی یونین کی 27 ملین یورو لاگت کی پروجیکٹ مکمل ہوگی جس سے زراعت، آبپاشی، پینے کا پانی، چھوٹے ڈیمز سے متعلق منصوبے شامل ہے اور ان منصوبوں سے دیہی علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے جبکہ صوبے میں رینج لینڈ، جنگلات کی بحالی اور کسانوں کے تربیت جیسے منصوبوں پر کام جاری ہے، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ایف اے او کو بلوچستان میں زراعت، آبپاشی، پینے کی پانی اور دیگر منصوبوں پر تعاون کو سراہا اور صوبے کے زراعت، آبپاشی اور دیگر شعبوں پر معاونت کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پانی کی کمی کا سامنا ہے اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں اپنے وسائل کے حد میں رہتے ہوئے اقدامات اٹھا رہی ہے حال ہی میں پانی کی قلت کی وجہ سے ڈیرہ بگٹی میں ہیضہ سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے تاہم حکومت نے بروقت اقدامات اٹھائے اور لوگوں کو ٹینکرز کے ذریعے فوری پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا، چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں زراعت کے فروغ کے لئے حکومت مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے اور جلد صوبے میں زرعی پالیسی متعارف کیا جارہا ہے جس سے زراعت کے شعبہ میں غیر معمولی بہتری آئے گی اور اس شعبہ کو فروغ حاصل ہو گئی، انہوں نے کہا کہ شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ صوبے کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں تھا جس کو قابو کرنے میں ایف اے او کا تعاون قابل ستائش ہے، انہوں نے وفد کو بلوچستان حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جس پر وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں