ڈاکٹر فرقان کے انتقال کا معاملہ: ڈاکٹر جگدیش غیر ذمہ داری کے مرتکب قرار
کراچی: ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے معاملے پر انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی جس میں ڈاکٹر جگدیش کو غیر ذمہ داری کا مرتکب قرار دیا گیا، کراچی میں ڈاکٹر فرقان کی موت سول انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی۔محکمہ صحت نے ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے معاملے پر انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر فرقان کی موت وینٹی لیٹر نہ ملنے سے نہیں ہوئی، ان کو ایمبولینس سٹاف اور سول ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بروقت طبی امداد نہیں دی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر فرقان کو ایڈمٹ کرنے کے بجائے دوسرے ہسپتال ریفر کر دیا گیا، ڈاکٹر جگدیش نے حالت خراب ہونے کے باوجود مریض کو دوسرے ہسپتال ریفر کیا، ڈاکٹر فرقان کی موت بروقت درست فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔
Load/Hide Comments