پیغمبرؐ کی توہین پر اسلامی ممالک بھارت کا سفارتی بائیکاٹ کریں، جے یو آئی نظریاتی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے اپیل پربھارت میں بی جے پی کے جانب حضرت محمدصل اللہ علیہ وسلم کے شان توہین امیزبیانات کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ جمعہ مساجدمیں مذمتی قراردیں منظورکی گئیں۔ یوم احتجاج کی مناسبت سے منعقدہ پروگرامات سے مرکزی امیر مولانا خلیل احمدمخلص نے، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی نے اسلام آباد، مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین نے لورالائی، مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرؤف قلعہ سیف اللہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی سرپرست مولانا ڈاکٹر شمس الہدیٰ نے کراچی، قاری مہراللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کوئٹہ حافظ عبدالاحدکبدانی خاران مولاعزیزاحمدشاہ امروٹی پیروحیداللہ ہالیجوی مولاناعبدالوہاب ڈھیرنے سکھرشکارپور قاری اکمل قاری ثنااللہ فاروقی نے پنجاب شیخ مولوی سراج الدین شیخ مولوی نیازمحمدقاری سردارمحمدمولوی رحمت اللہ حقانی قاری عبدالحفیظ کوئٹہ مولانامحمدحیات مفتی ناصر خضدارسیدثنااللہ شاہ مولوی کرخی شیخ مولوی عبدالستارکاکڑنے قلعہ سیف اللہ مولوی رحمت اللہ حقانی حاجی حبیب اللہ صافی عبیداللہ حقانی مفتی رحمت اللہ خلجی مولوی ابراہیم اغاابراہیم شاہ مولوی اللہ بخش حافظ عبیداللہ حافظ عبدالواحدھاشمی مولوی عبدالولی مولوی محمدانورقاری عبدالسلام کاکڑملاعطااللہ ملنگ مولوی سخی دادخوستی عبدالحلیم شاہکارمولوی محمداکرم نیازنے ژوب مولوی جعفردکی مولوی عبدالوہاب تارن مولوی عبدالمالک اندڑ کے علاوہ بلوچستان کے تمام اضلاع اورکوئٹہ کے درجنوں مساجدمیں علماائمہ مساجد نے جمعیت نظریاتی کے اپیل پراجتماعات وتقاریب میں مذمتی قراردادیں بی جے پی کے پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں توہین آمیز بیانات کے خلاف منظورکرتے ہوئے بی جے پی کے اس توہین آمیز بیانات پرشدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اسلام اور پیغمبر اسلامؐ پرگستاخانہ بیانات سے سوا دو ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ مودی سرکاری سرپرستی میں گستاخانہ بیان بھارت کا مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے، تمام اسلامی ممالک بھارت کے سفیروں کوناپسندیدہ قراردیکراپنے ممالک سے نکال دے بھارت سے مکمل سفارتی تجارتی تعلقات منقطع کرلیں۔ انھوں نے کہاکہ ایسے توہین انگیز بیانات اسلامو فوبیا کے عکاس ہیں بھارت مسلسل مذہبی آزادیوں کو پامال کر رہا ہے مسلمانوں اور اقلیت کو اذیتوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا نے اسلام دشمنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اسلام کے نام پر مسلمانوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے مسلمانوں کے اسلامی شعائر، تہذیب اور ثقافت ہمیشہ ان کی نشانے پر رہی کھبی اسلامی شعائر کا مذاق اڑا رہی ہے اور کھبی حجاب پہننے پر پابندیاں لگا رہی ہے اور کھبی گائے زبح کرنے پر قتل کرتے ہیں اب بھی آئے روز بھارت میں مسلمان کو تشدد اور منافرت کا نشانہ بنایا جارہا ہے اسلاموفوبیا مغربی ممالک اور بھارت میں روز روز بڑھتی جارہی ہے حالانکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اسلام نے ہمیشہ انسانیت کو امن دیا اور اسلام کی سخت دشمنوں کو معاف کر کے امن کی اعلی مثال قائم کی انہوں نے کہا کہ اسلامی شعائر، مقدسات، مذہبی شخصیات کے خلاف تعصب اور ان کی توہین کا سلسلہ بند کرنے کے لیے عالمی سطح پر سزائیں مقرر کیا جائے گستاخی پر بھارت حکومت مسلمانوں سے معافی مانگے اور سفارتی سطح پر پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی پر شدید احتجاج کیا جائے پہلے امریکہ پورپی و دوسری ممالک میں اسلامی شعائراللہ کے توہین ھوتامسلمانوں کے دل ازاری اب یہ اسلام دشمنی وشعائراللہ کے توہین کاسلسلہ بھارت مودی سرکارکے سرپرستی میں شروع ھوااوربھارت میں کروڑوں مسلمان ابادہے جوبھارت کے شیرازہ بکھرسکتاہے مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتاہے۔


