کولمبیا کے ایک شہر میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

بوگوٹا (مانیٹرنگ ڈیسک) کولمبیا کے شہر کاکیٹا کے کارٹاگینا ڈیل چیرا میں دھماکے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نیکارٹاگینا ڈیل چیرا کے میئر ایڈلبرٹو مولینا ہرنینڈز کے حوالے سے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجکر 30 منٹ پر دھماکہ ہوا۔وزیر دفاع ڈیاگو مولانو نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اس دھماکے میں ایک نابالغ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ایک ڈرائیور،ماں اور تین سالہ بچہ جاں بحق ہوا، جبکہ 57 سالہ خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، دھماکے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں