افغان حکومت اور طالبان معاہدے پر عمل نہیں کررہے، امریکا

واشنگٹن:امریکا کے ڈیفنس سیکریٹری مارک ایسپر نے افغانستان میں سیاسی جمود اور طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے باعث امن معاہدے کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان دونوں رواں برس ہوئے معاہدے پر عمل نہیں کررہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مارک ایسپر نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ طالبان اپنے وعدے پر عمل کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ افغان حکومت بھی اپنی یقین دہانیوں پر پورا نہیں اتررہی۔معاہدے کے بعد افغانستان میں طالبان کے حملوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے جو افغان حکومت کے فورسز تک محدود ہے جبکہ غیر ملکی افواج کو معاہدے کے مطابق نشانہ نہیں بنایا جارہا ہے۔مارک ایسپر نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان ‘دونوں کو ایک ہونے اور طے کی گئیں شرائط پر عمل کرنے کی ضرورت ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں