چین اور روس کے درمیان پہلے زمینی پل کا افتتاح کردیا گیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور روس کے درمیان پہلے زمینی پل کا افتتاح کردیا گیا، یہ پل دو سال قبل مکمل ہوچکا تھا تاہم کرونا وباءکے باعث اس کا افتتاح نہیں کیا جاسکا تھا۔ روس اور چین نے جمعہ کو دونوں ممالک کے درمیان سڑک پر پہلے پل کی نقاب کشائی کی، دریائے آمو پر ایک کلومیٹر طویل پل مشرقی روس کے دور دراز کے شہر بلاگووشینسک کو شمالی چین کے ہی ہی شہر سے ملاتا ہے۔ پل کی تعمیر دو سال قبل مکمل ہوئی تھی لیکن کرونا وباءکی وجہ سے اس کا افتتاح ملتوی کردیا گیا تھا۔ اس پُل میں دو رویہ سڑکیں ہیں اور اس کی تعمیری لاگت 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں