مسئلہ فلسطین سے متعلق وینزویلا کا موقف قابل تحسین ہے، آیت اللہ خامنہ ای
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے ملاقات کرتے ہوئے فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کے لیے وینزویلا کی سیاسی حمایت اور مادورو کے صیہونیت مخالف موقف کی تعریف کی۔ میڈیارپوٹس کے مطابق خامنہ ای نے وینزویلا کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کا وجود ایک برائی ہے اور اس حوالے سے وینز ویلا کا موقف درست اور دلیرانہ ہے۔ر ہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی دباﺅ اور پابندیوں کیخلاف تہران کی مزاحمت جسے انہوں نے سب سے شدید اور بے مثال قرار دیا۔ اس کا نتیجہ نکلا اور زیادہ سے زیادہ دباﺅ کی امریکی حکمت عملی ناکام ہوگئی۔ اس موقع پر وینزویلا کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی کاز ایک مقدس انسانی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ صہیونی ریاست موساد کے ذریعے وینزویلا کیخلاف سازشیں کررہی ہے۔


