پنو عاقل، پسند کی شادی نہ کرانے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا، ملزم گرفتار
پنو عاقل (انتخاب نیوز) دو روز قبل پنوعاقل میں جاں بحق ہونے والے شہری کی موت کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہزاد چاچڑ نامی شخص کواس کے بیٹے نے پسندکی شادی نہ کرانے پرقتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے والد کے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا تو ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے والد کو پسند کی شادی کرانے سے انکار پر قتل کیا جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


