پنجاب اسمبلی میں غیر اخلاقی حرکت پر عطا اللہ تارڑ پر سوشل میڈیا شدید تنقید
لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے پیر کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی سے جاتے ہوئے اپوزیشن کی طرف رخ کرکے غیر اخلاقی حرکت کی جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر صحافیوں سمیت دیگر لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما عطا تارڑکو پیر کے اجلاس میں اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے پنجاب اسمبلی سے جانے کا کہا گیا۔ ان کے جانے کے دوران گو تارڑ گو کے نعرے لگے جس کے بعد انہوں نے اپنی درمیانی انگلی اٹھا کر اپوزیشن بینچز کی طرف رخ کیا جبکہ ان کے دوسرے ہاتھ میں آئین پاکستان کی کاپی تھی۔ اس حوالے سے عطا اللہ تارڑ نے ٹوئٹر پر اس واقعے کے حوالے سے معذرت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی جانب سے مجھے ایوان سے غیر آئینی طور پر نکالنے کے لیے میری طرف فورس بھیجی گئی، یہ کوشش ناکام ہوگئی، میں نے عوام کے مفاد میں باہر جانے کا فیصلہ کیا تو باہر جاتے ہوئے گالی دی گئی جس کا جواب میں نے اپوزیشن بینچز کی طرف منہ کر کے دیا۔اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت چاہتا ہو،غلط ہوا۔ انہوں نے معافی کی شروعات صفائی پیش کرنے سے کی اور کہا کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو، معافی بغیر کسی وضاحت کے مانگی جانی چاہیے۔


