پاکستان میں چین کی سیکورٹی کمپنی بنانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزارت داخلہ نے ملک میں چین کی سیکورٹی کمپنی بنانے کی درخواست مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان میں سیکورٹی کمپنی بنانے کی درخواست کی جبکہ چین نے درخواست منسٹری آف اسٹیٹ سیکورٹی کی طرف سے حکومت پاکستان کو ارسال کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے چینی حکومت کی درخواست پر اعتراض لگا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی دوسرے ملک کو سیکورٹی کمپنی کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں