روس کی جانب سے یورپ کو گیس کی فراہمی میں کمی کا سلسلہ جاری
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی بڑی گیس کمپنی گیزپروم نے اعلان کیا ہے کہ وہ نورڈ سٹریم ون قدرتی گیس پائپ لائن پر ایک اور ٹربائن انجن بند کر دے گی، اس طرح یورپ کو گیس کی ترسیل میں نمایاں کمی آئے گی۔ کمپنی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ چونکہ جرمنی کی سیمنز، گیس ٹربائن انجن بنانے والی کمپنی، بروقت اوور ہال سروس فراہم کرنے میں ناکام رہی، اس لئے گیزپروم نے پورٹوایا کمپریسر اسٹیشن پر دوسرے انجن کو اپنی تکنیکی حالت کی وجہ سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔گیزپروم نے کہا کہ پورٹوایا کمپریسر اسٹیشن کی روزانہ پیداوار جمعرات کو قبل از سحر1 بجکر 30 منٹ ماسکو وقت پا کستانی وقت کے مطا بق جمعرات کی صبح 3 بجکر 30 منٹ سے 6 کروڑ 70 لاکھ مکعب میٹر سے زیادہ نہیں ہوگی، جو 10کروڑ سے تیزی سے کم ہو گی۔اسی وجہ کا حوالہ دیتے ہوئے، گیزپروم نے منگل کو کہا کہ نورڈ سٹریم ون پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی کی مقدار 16 کروڑ 70 لاکھ کیوبک میٹر یومیہ سے کم کر کے 10کروڑ کر دی جائے گی۔


