برطانوی عدالت میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی درخواست ضمانت مسترد
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ برطانوی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولین اسانج کے پاس اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 14 دن کا وقت ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ اس مقدمے میں برطانوی عدالتوں نے جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کے معاملے میں کوئی ناانصافی دریافت نہیں کی تھی اور نہ ہی یہ ثابت ہوا تھا کہ ایسا کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اس حوالے سے یہ خبر بھی ہے کہ جولین اسانج کے امریکا حوالگی کیس کا مرکزی گواہ بیان سے منحرف ہوگیا۔ برطانوی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ برطانوی وزیر داخلہ کی منظوری پر وکی لیکس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


