جیکب آباد، تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، کچے مکان گرنے سے متعدد افراد زخمی
جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد تیز ہوا کے ساتھ بارش، شاہراہیں تالاب بن گئیں، سارا شہر تاریکی میں ڈوب گیا، کچے مکان گرنے سے خاتون سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، متعدد علاقے ساری رات بجلی سے محروم رہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جیکب آباد اور گردونواح میں تیز ہوا کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں شہر کے شاہراہیں تالاب بن گئیں اور بجلی بند ہونے سے پورا زشہر تاریکی میں ڈوب گیا پیر بخاری فیڈر سمیت دیگر علاقے ساری رات بجلی سے محروم رہی جس کے باعث مکینوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا، بلدیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر میں پیدل چلنا بھی محال ہو گیا، دی سٹیزن فاؤنڈیشن اسکول کی چاردیواری گر گئی، کچے مکان گرنے سے خاتون سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Load/Hide Comments


