بھارت میں فوج میں بھرتی کے نظام کیخلاف مظاہرے، سیکڑوں ٹرینیں معطل

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں فوج میں بھرتی کے نئے نظام کیخلاف مظاہروں کے دوران وزارت ریلوے کے حکام نے 500 سے زیادہ ٹرینوں کی آمد و رفت منسوخ کر دی جبکہ مشتعل نوجوانوں کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ فوج میں بھرتی کے نئے نظام کیخلاف مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اس نظام سے وہ مسلح افواج میں ملازمت حاصل کرنے کے مواقع سے محروم ہو جائیں گے۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے گزشتہ ہفتے اگنی پتھ، یا ‘آگ کا راستہ’ نامی منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔ بھارت کی حکومت کا کہنا ہے کہ ’اگنی پتھ‘ نامی نئے نظام کا مقصد 4 سالہ معاہدے پر فوج میں بھرتیاں کرنا ہے تاکہ فوج میں اوسط عمر کو کم کرنے کے ساتھ پنشن کے اخراجات بھی کم کیے جا سکیں۔ بھارت کے اعلیٰ دفاعی حکام نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد فورسز کو جدید خطوط پر منظم کرنا ہے اور گزشتہ ہفتے سے جاری ہزاروں نوجوانوں کے اس احتجاج کے باوجود اس منصوبے کو واپس نہیں لیا جائے گا جس کے دوران انہوں نے ٹرینوں پر حملہ کرکے نذر آتش کیا اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں