ترکیہ میں ڈاکٹروں نے شہری کے پیٹ سے سکے، بیٹریاں، مقناطین سمیت 233 اشیاء نکال دیں

ترکیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے شہری کے پیٹ سے متعدد سکے، بیٹریاں، مقناطیس، پتھر سمیت 233 اشیاء نکال دیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ ترکیہ کے علاقے اپیکیولو میں پیش آیا جہاں ایک شدید بیمار مریض کے پیٹ کے ایکسرے اور الٹراساؤنڈ رپورٹ میں کئی سکے، بیٹریاں، کیل سمیت 233 اشیاء سامنے آئیں۔ اطلاعات کے مطابق برہان دومر نامی ترک شہری اپنے چھوٹے بھائی کو پیٹ میں شدید درد کے باعث اسپتال لے گیا جہاں اس کی میڈیکل رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹر اور اس کے اہل خانہ حیران رہ گئے۔ ڈاکٹروں نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد 35 سالہ شخص کے پیٹ سے سکے، بیٹریاں، کیل، مقناطیس، شیشے کے ٹکڑے اور کئی پتھر نکال دیے۔ ڈاکٹروں نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد 35 سالہ شخص کے پیٹ سے سکے، بیٹریاں، کیل، مقناطیس، شیشے کے ٹکڑے اور کئی پتھر نکال دیے۔ تاہم ڈاکٹروں نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد 35 سالہ شخص کے پیٹ سے سکے، بیٹریاں، کیل، مقناطیس، شیشے کے ٹکڑے اور کئی پتھر نکال دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں