بلوچستان، انجمن تاجران کا 10 مئی سے کوئٹہ کی تمام دکانیں کھولنے کا اعلان

کوٸٹہ:مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے 10 مئی سے کوئٹہ کی تمام دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا۔صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کردی ہے۔وہیں دوسری جانب مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے 10 مئی سے کوئٹہ کی تمام دکانیں کھولنیکا اعلان کیا ہے۔صدر مرکزی انجمن تاجران رحیم کاکڑ کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی صورت مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی حکومت سے کسی مذاکرت میں شریک ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں