پنجگور، سگ گزیدگی سے تین افراد زخمی

پنجگور: پنجگور میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ مذید تین افراد کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوگئے چتکان اور گردونواح میں شہری خوف کے سائے میں معمولات بسر کرنے لگے آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پنجگور میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے چتکان، عیسئی اور شاپاتان میں خرم، سربست اور یاسرنامی کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے زرائع کے مطابق پنجگور میں سگ گزیدگی کی ماہانہ شرح 30 سے 35 ہے جو تشویشناک تعداد ہے واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وشبود میں باولے کتے کے کاٹنے سے چھ بچے زخمی ہوگئے تھے شہریوں کے مطابق بلدیاتی ادارے خصوصا میونسپل کمیٹیاں کتوں کی تلفی پر کوئی دلچسپی نہیں لے رہے جس سے قرب وجوار کی آبادیاں غیر محفوظ ہوچکی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں