گوادر ماسٹر پلان کے تحت تعمیر و ترقی کا جامع پلان وضع کیا جائیگا، چیئرمین جی ڈی اے
گوادر (انتخاب نیوز) گوادر ماسٹر پلان کے تحت 25 سو ایکڑ اراضی پر مشتمل سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ تشکیل دی گئی ہے۔ 280 کلومیٹر روڈ نیٹ ورک بنائے گئے ہیں، 150 بیڈز پر مشتمل 30.5 ملین ڈالر کی لاگت سے پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال زیر تعمیر ہے۔ سیاحت کے فروغ کیلئے ملکی و غیر ملکی فرمز سے بڈز طلب کئے گئے ہیں جو کہ ٹورزم پر ایک جامع پلان وضع کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے گوادر نیشل کانفرس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بعد گوادر واحد شہر ہے جو کہ ماسٹر پلان کے تحت تعمیر و ترقی کا عمل عالمی معیار کے تحت آگے بڑھایا جارہا ہے، گوادر میں پانی کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اس ضمن میں دو ڈیم شادی کور اور سوڈ ڈیم مکمل کرکے انھیں پائپ لائنز کے ذریعے شہر کے ساتھ منسلک کیے گیے ہیں۔


