خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ بھی مالی بحران کا شکار، کتابوں کی چھپائی نہ ہوسکی

پشاور (انتخاب نیوز)جامعہ پشاور کے بعد خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ بھی مالی بحران کا شکار ہو گیا۔ تعلیمی سال23۔2022 کی کتابوں کی چھپائی نہ ہوسکی۔ دستاویزات کے مطابق کتابوں کی چھپائی کے لئے پانچ ارب درکار ہے۔ محکمہ تعلیم نے مزید فنڈز دینے سے انکار کر دیا۔خیبر پختونخوا میں سرکاری تعلیمی درسگاہوں کے بعد ٹیکسٹ بک بورڈ بھی بھی مالی بحران کا شکار ہو گیا۔ تعلیمی سال2022-23 کی کتابوں کی چھپائی نہ ہوسکی۔ دستاویزات کے مطابق کتابوں کی چھپائی کے لئے پانچ ارب روپے درکار ہیں جبکہ ٹیکسٹ بورڈ کے پاس صرف تین ارب روہے موجود ہیں۔فنڈز کے حوالے سے محکمہ تعلیم کو آگاہ کیا تھا۔جبکہ محکمہ تعلیم نے مزید فنڈز دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں